آنکھوں سے محروم لیکن بے مثال محبت ہے۔۔ بینائی سے محروم پڑھے لکھے میاں بیوی جن کی محبت لوگوں کے لئے مثال بن گئی

“لوگوں کو لگتا ہے کہ ہماری محبت کی شادی ہے جبکہ ایسی کوئی بات نہیں ہماری مکمل طور پر ارینج میرج ہے۔ میرے شوہر اویس میرے بھائی کے دوست تھے اور گھر والوں کی رضامندی سے ہمارا رشتہ ہوا البتہ شادی کے بعد ہم میں اتنی محبت ہے کہ لوگوں کو دھوکہ ہوجاتا ہے“

یہ کہنا ہے ڈاکٹر عائشہ کا جو ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پرفائز ہیں۔ عائشہ کے شوہر پروفیسر اویس لاہور کے کالج میں پروفیسر ہیں۔ اگرچہ یہ دونوں میاں بیوی نصارت سے محروم ہیں اس کے باوجود انتہائی خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

ڈاکٹر عائشہ اپنی خوشحال زندگی کا کریڈٹ اپنے شوہر کو دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ "ویسے تو شادی کے بعد عام طور پر شوہر بیویوں کو باورچی خانے تک محدود کردیتے ہیں لیکن میرے شوہر جانتے تھے کہ مجھے پڑھنے کا کتنا شوق ہے اس لئے انھوں نے میرا بھرپور ساتھ دیا اور میں نے پی ایچ ڈی کرلیا"

عائشہ کہتی ہیں کہ ان ک علاوہ ان کی ایک اور بہن بھی نابینا ہیں۔ رشتے دار والدین کو احساس دلاتے تھے تمھارے بچے معذور ہیں لیکن والد نے ہمت نہیں ہاری۔ یہی وجہ ہے کہ انھوں نے بھی تعلیم حاصل کرنے کے لئے جی توڑ محنت کی اور کسی پر بوجھ بننے کے بجائے خود معاشرے میں اپنا مقام بنایا۔

Blind But Highly Educated Couple

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Blind But Highly Educated Couple and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Blind But Highly Educated Couple to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   9203 Views   |   15 Aug 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

آنکھوں سے محروم لیکن بے مثال محبت ہے۔۔ بینائی سے محروم پڑھے لکھے میاں بیوی جن کی محبت لوگوں کے لئے مثال بن گئی

آنکھوں سے محروم لیکن بے مثال محبت ہے۔۔ بینائی سے محروم پڑھے لکھے میاں بیوی جن کی محبت لوگوں کے لئے مثال بن گئی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آنکھوں سے محروم لیکن بے مثال محبت ہے۔۔ بینائی سے محروم پڑھے لکھے میاں بیوی جن کی محبت لوگوں کے لئے مثال بن گئی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔